پی ٹی آئی قافلے میں شامل کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، متعدد کارکن زخمی

03:45 PM, 8 Sep, 2024

ویب ڈیسک: موٹروے پر پی ٹی آئی قافلے میں شامل کوچ کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں  متعدد کارکنان زخمی  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون پر پی ٹی آئی قافلے میں شامل فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس سے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ 

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق زخمی کارکنان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

مزیدخبریں