(ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ گئی، دس گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہو گیا تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 374 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔