سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک )  عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا  ہونے کے بعد   2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔  دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ گئی،  دس گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہو گیا تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے۔

  عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 374 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔