ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس جیولین تھرو کا فائنل جیتنے والے قومی سپرسٹار ارشد ندیم کو گولڈ میڈل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا, پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں کامیاب ایتھلیٹس کو میڈلز پہنانے کی تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں ہوئی۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم کی جیت میں اہم کردار کس کا؟ شعیب اختر نے کہانی بتا دی
گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا,پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
ارشد ندیم کے کارنامے کی بدولت پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانہ کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔