ارشد ندیم کی جیت میں اہم کردار کس کا؟ شعیب اختر نے کہانی بتا دی

ارشد ندیم کی جیت میں اہم کردار کس کا؟ شعیب اختر نے کہانی بتا دی
کیپشن: Shoaib Akhtar's video
سورس: Instagram

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولرشعیب اختر نےخوشی کا اظہار کرتے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنےپر ویڈیو شیئر کی،ایک گولڈ میڈل جیتنے سے پورا ماحول تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا پیرس اولمپکس جیولین تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنی محنت اور بل بوتے پر حاصل کیا، ارشد ندیم آپ کو بہت بہت مبارک ہو، خاص کر پاکستان کو!

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس جیولین تھرو فائنل، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

شعیب اختر نے کہا نے کہا ایک گولڈ میڈل جیتنے سے پورا ماحول تبدیل ہوگیا، ارشد ندیم پورے پاکستان کو پوری دنیا میں ٹرینڈ کررہا ہے، ارشد ندیم کے پیچھے ایک کہانی بھی ہے، جس میں رضوان اور نیشنل ہسپتال شامل ہے، رضوان برانڈ ایمبسیڈر ہیں ان کے ہسپتال میں ارشد ندیم کا علاج ہوا پھر انہوں نے ارشدندیم کو علاج کے لئے انگلینڈ بھجوایا۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ اللہ ارشدندیم کو مزید عزت دے، کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ آپ ورلڈ ریکارڈ بنائیں گے۔ ویلڈن ارشد ندیم!