پیرس اولمپکس کے فاتح قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی خواہشات بتا دیں

پیرس اولمپکس کے فاتح قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی خواہشات بتا دیں
کیپشن: Arshad Nadeem's wishes
سورس: Instagram

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پیرس اولمپکس جیولین تھرو کے فاتح اورپاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانےوالے قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، پھول نچھاور کئے گئے اور فخرپاکستان کو ہار پہنائے گئے، سپرسٹار ارشد ندیم نے اپنے گاوں کی ترقی کے حوالے سے بھی کھل کربات کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کو ان کے آبائی شہر میاں چنوں میں بھی شاندار استقبال کیا گیا، اپنے ہیرو کی جھلک دیکھنے کے لئے لوگ سڑکوں پر پھول لے کر نکلے اور پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے یہی ہی نہیں جیسے ہیں ارشد ندیم اپنے گاوں 101 پندرہ اہل میں پہنچے تو اہل علاقہ کے لوگوں نے اانہیں کندھوں پر اُٹھا لیا، میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرمتعدد ویڈیو اپ لوڈ کی جاچکی ہیں جن میں قومی ہیرو کے لاہور سےگھر پہنچنے کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، ارشد ندیم نے پبلک نیوز نیٹ ورک سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ سب پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لوگوں کا پیار دیکھ کر ایک الگ جنون پیدا ہوا ہے، اگلے آنے والے مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کروں گا۔

مزید پڑھیں: نیرج چوپڑا کی والدہ کے بیٹا کہنے پر ارشد ندیم کےبیان نےدل جیت لئے

قومی ہیرو نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے گاوں کی ترقی کیلئے بتایا کہ ہمیں سڑکوں کی ضرورت ہے، گیس ملے جائے تو میرے گاوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہوگی۔

ارشد ندیم نے کہا میری خواہش ہے کہ میاں چنوں شہر میں یونیورسٹی ہونی چاہیے کیونکہ ہماری بہنیں ملتان جاتی ہیں جو کہ ڈیڑھ،2 گھنٹے کا سفر ہے، آس پاس کے گاوں کی طالبات کےلئے بھی خوشخبری ہوگی۔

قومی ہیرو نے مزید کہا حکومت نے میں درخواست کرتا ہوں کہ جو یہاں سرکاری جگہ پڑی ہے وہاں اسٹیڈیم بنایا جائے، میں حکومت،واپڈا لیسکو شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے نوکری دی، اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ،ڈاکٹرعلی شیرباجوہ،پاکستان اسپورٹس بورڈ،پنجاب اسپورٹس بورڈ،تمام پاکستانیوں  اور  پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔