قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا

(ویب ڈیسک )   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فنڈز اور اخراجات سے متعلق فراہم کردہ دستاویز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ثناء اللہ مستی خیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

قاٸمہ کمیٹی نے پی سی بی کو تین دن میں متعلقہ دستاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ مقدس گائے نہیں۔ کیا پی سی بی کے عہدے دار کوئی آسمانی مخلوق ہیں؟‘

انہوں نے محسن نقوی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیرداخلہ ہوں گے تو اپنی جگہ ہوں گے۔ قائمہ کمیٹی سب سے بڑا فورم ہے یہاں جواب آنا چاہیے۔‘

دوسری جانب قاٸمہ کمیٹی نے پی سی بی کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News