20 سال پرانی موٹر سائیکلیں اور رکشے بھی وزیر اعظم فیول ریلیف سکیم کیلئے اہل

20 سال پرانی موٹر سائیکلیں اور رکشے بھی وزیر اعظم فیول ریلیف سکیم کیلئے اہل

(ویب ڈیسک ) یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نے پرائم منسٹر فیول ریلیف سکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کردی۔

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فی الفور شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔وزیراعظم فیول ریلیف سکیم سے اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے، چنگ چی چلانے والے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

Watch Live Public News