قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے لائف ٹائم ایک اور بڑا اعزاز

قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے لائف ٹائم ایک اور بڑا اعزاز
کیپشن: Arshad Nadeem Lifetime Membership
سورس: web desk

ویب ڈیسک: کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے صدر سعید سربازی کا کہنا ہے کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے۔

صدر کراچی پریس کلب کا کہناتھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس گیمز میں پاکستانی کا پرچم بلند کیا،سیکریٹری کراچی پریس کلب نے کہا ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کردیا، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا، ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کراچی پریس کلب نے بانی پی ٹی آئی، جاوید میانداد، جہانگیر خان کو بھی لائف ٹائم ممبر شپ دی ہے,کے پی سی کے سیکریٹری شعیب احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پبلک نیوز کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مہیلا جے وردھنے، سری کانت، حنیف محمد سمیت دیگر کو بھی لائف ٹائم ممبر شپ دی جاچکی ہے۔