ارشد ندیم کی تاریخی جیت پر ڈاکٹریاسمین راشد کا ردعمل

ارشد ندیم کی تاریخی جیت پر ڈاکٹریاسمین راشد کا ردعمل
کیپشن: dr yasmeen rashid's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا ارشد ندیم کی کامیابی پر ردعمل، ویلڈن ارشد ندیم! آپ نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد  فخر پاکستان ارشد ندیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ جیت ہوا کا تازہ جھونکا ہے ہر پاکستانی کو آپ پر فخر ہے، ویلڈن ارشد ندیم! آپ نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتا ۔

مزید پڑھیں: قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے لائف ٹائم ایک اور بڑا اعزاز

 ڈاکٹر یاسمین راشد  نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے دعا کرتے کہا مسلسل آپ گولڈ میڈلز جیتے رہو ،اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو دنیا بھر کی خوشیوں سے نوازے۔