افغانیوں کو پاکستان میں رہنے کیلئے کن شرائط پر عمل پیرا ہونا ہوگا؟

افغانیوں کو پاکستان میں رہنے کیلئے کن شرائط پر عمل پیرا ہونا ہوگا؟

ویب ڈیسک:غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے طریقہ کار اور تعاون کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا عوام کے لیے اہم پیغام، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کردیا گیا۔

اپنے پیغام میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ 2025 کے اندر یہ تیسرا فیز ہے جس کے اندر صرف ’ویلڈ ‘ ویزا والے افغان شہری پاکستان میں رہ سکتے ہیں جبکہ لاہور پولیس کی جانب سے اس حوالے سے منظم اور مربوط کارروائیاں کی جاری ہیں۔  

لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ غیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے، جو ایسے لوگوں کو کرائے پر جگہ دیں گے، پناہ دیں گے، ان کو اپنے پاس رکھیں گے یا سپورٹ کریں گے اُن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں، جہاں آپ کو معلوم ہو کہ غیرقانونی افغانی رہ رہے ہیں اور کاروبار کررہے ہیں تو فورا 15 پر اطلاع دیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ ہم 2025 میں ساڑھے 5 سو لوگوں کو واپس بھجوا چکے ہیں، ساڑھے 5 ہزار افغانی اپنی رضامندی سے پاکستان سے جاچکے ہیں، جو افغانی ویلڈ ویزا اور درست ڈاکومنٹس رکھتے ہیں وہ متعلقہ تھانوں میں تصدیق کے بعد اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

Watch Live Public News