پبلک نیوز کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پبلک نیوز کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پبلک نیوز کی جانب سے پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے   ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

چئیرمین پبلک نیوز میاں مشتاق کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم ملک کا حقیقی اثاثہ ہیں، ارشد ندیم نے 24 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کیا۔

میاں مشتاق نے کہا کہ   ارشد ندیم نے جشنِ آزادی پر گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ بلند حوصلہ، توجہ اور محنت سے کوئی بھی سنگِ میل عبور کیا جا سکتا ہے۔ ارشد ندیم نے پاکستان میں امید اور اعتماد کے جذبے کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔

پبلک نیوز نیٹ ورک کے CEO احمد ساہی کی جانب سے پیرس اولمپکس جیولین تھرو کے فائنل میں شاندارکارکردگی دکھانےاور گولڈمیڈل جیتنے پر قومی ہیرو ارشد ندیم کے لئے 1 ملین روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا،CEO احمد ساہی نے اپنے آفیشل ’ایکس ‘ پر پوسٹ شیئر کی اور مبارکباد بھی دی۔