ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنےپر نیرج چوپڑا کا ردعمل

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنےپر نیرج چوپڑا کا ردعمل
کیپشن: ارشد ندیم کے گولڈل میڈل جیتنےپر نیرج چوپڑا کا ردعمل

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ٹاپ جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن یہ ارشد ندیم کا دن تھا۔

تفصیلات کے مطابق  نیرج چوپڑہ کا کہناتھا کہ ملک کے لیے تمغہ جیتنے سے ہمیشہ خوشی ملتی ہے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ جب بھی ہم ملک کے لیے کوئی تمغہ جیتتے ہیں، تو ہم سب خوش ہوتے ہیں اب کھیل کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔بھارت کا قومی ترانہ بھلے ہی آج نہیں بجایا گیا ہو، لیکن مستقبل میں یہ  کہیں اور ضرور بجایا جائے گا۔ ارشد نے واقعی بہت اچھی تھرو کی۔ انہیں اور ان کے ملک کو مبارک ہو۔

 یادرہے چاندی کا تمغہ جیت کر، نیرج چوپڑا نے بھی تاریخ رقم کردی کیونکہ وہ انفرادی مقابلے میں دو اولمپک تمغے جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے۔