مہک ملک کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ،دوافرادزخمی

مہک ملک کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ،دوافرادزخمی
کیپشن: مہک ملک کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ،دوافرادزخمی

ویب ڈیسک:  پنجاب میں حکام کی جانب سے تھیٹرز میں فحاشی کے الزامات پر کارروائیاں کی گئیں اور متعدد تھیٹرز کو سیل بھی کردیا گیا اور اب تھیٹرز میں فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جہاں ملتان میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے تھیٹرز میں جہاں فحاشی کی شکایات کی جاتی ہیں وہیں اب فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے، 4 روز قبل ملتان کے ریکس تھیٹر میں اداکارہ نداچوہدری کی پرفارمنس کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بابر تھیٹر ملتان میں مہک ملک کے گانے کے دوران فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی اور ایک کیمرہ مین شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔عوامی وسماجی حلقوں نے تھیٹروں میں بڑھتی ہوئی اس غندہ گردی پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔

 پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دونوں تھیٹروں کو سیل کر دیا ہے۔

Watch Live Public News