جیتنےکے بعد ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے

جیتنےکے بعد ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے
کیپشن: جیتنےکے بعد ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے

ویب ڈیسک: شاندار فتح پر ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے، میاں چنوں میں شاندار جشن، ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے۔ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آج میرا دن تھا، اس سے بھی زیادہ دور تھرو کر سکتا تھا، ردھم میں تھا اور پُرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا۔

یاد رہے کہ پیرس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں بطور پاکستانی ایتھلیٹ پہلا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے کہا تھاکہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا، پُرامید تھا کہ جتنے دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔