اولمپکس جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو میڈل کب ملے گا؟

اولمپکس جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو میڈل کب ملے گا؟

(ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس کے 13ویں روز( جمعرات کو) فائنل جیتنے  والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب آج ہوگی۔

پیرس اولمپکس میں گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا۔

فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر بنایا تھا۔ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

پیرس اولمپکس کے 13ویں روز یعنی  جمعرات کو فائنل جیتنے  والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب آج ہوگی۔پاکستانی وقت کے مطابق میڈل تقسیم کی تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز  پارک میں رات 10 بجے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میں  کانسی کا میڈل جیتا تھا۔ قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے   اولمپکس میں گولڈ میڈل 1984 میں جیتا تھا وہ بھی ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔