ایتھلیٹکس فیڈریشن کا گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان

ایتھلیٹکس فیڈریشن کا گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: ایتھلیٹکس فیڈریشن کا گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان

ویب ڈیسک: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا جبکہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کے والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کی گیا تھا، ترکش ایئرلائن کے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا تھا۔

قومی ہیرو کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر ن لیگی رہنماؤں، اہلخانہ اور گاؤں کے لوگوں کے علاوہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔