قومی ٹیم کےسابق اورموجودہ کھلاڑیوں کی ارشد ندیم کو مبارکباد

قومی ٹیم کےسابق اورموجودہ کھلاڑیوں کی ارشد ندیم کو مبارکباد
کیپشن: قومی ٹیم کےسابق اورموجودہ کھلاڑیوں کی ارشد ندیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: کھیلوں سے جڑی شخصیات ہوں یا شوبز کے ستارے یا پھر سیاستدان ہر کوئی ہی ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے سر دھڑ کی بازی لگائی ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ریکارڈ تھرو پر ارشد ندیم کو ’ شہزادہ‘ قرار دے دیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ 

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، پورا پاکستان فخر سے ارشد ندیم کے ساتھ کھڑا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی 

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق 

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ارشد ندیم آپ کو سلیوٹ ہے، آپ  کے عظیم کارنامے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ ارشد ندیم، ان کی فیملی اور پوری قوم کو مبارکباد۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔

انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے یہ اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔