تھائی لینڈ: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

تھائی لینڈ: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: تھائی لینڈ: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 4 اگست کی شام جنوبی تھائی لینڈ کے صوبہ ناراتھیوات کے علاقے سنگائی کولوک میں واقع سنتی پھاپ اسٹیڈیم میں گولوک ایف اے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے دوران پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 24 سالہ تھائی فٹبالر سوفوان اوائے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ملائیشین کھلاڑی سمیت مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق سام کولٹ ایک مشترکہ ٹیم ہے، جس میں تھائی اور ملائیشین کھلاڑی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی گرنے کے بعد میدان میں افراتفری دیکھی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News