پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں یومِ دفاع کی تقریب

پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں یومِ دفاع کی تقریب
کیپشن: پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں یومِ دفاع کی تقریب

ویب ڈیسک:   پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں سینیٹر الیزارڈ، سفارتی نمائندوں اور مسلح افواج کے افسران نےشرکت کی۔   تقریب میں پاکستان کے دوستوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 1965 میں پاکستان نے دشمن جارحیت کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے  کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ سال مئی میں بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ جواب دیا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 پاکستانی سفیر  نے مزید کہا کہ قومی دفاع دہشت گردی کے خلاف جنگ تک پھیل چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بے شمار قربانیاں دیں۔ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے لیے تعاون اور شراکت داری پر یقین رکھتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

Watch Live Public News