ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اولڈ ٹرمینل کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے، کارکنان کی جانب سے بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال، چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پہنچنے پر جیالوں سے خطاب بھی کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں اپنے اتنی محبت سے استقبال کیا، صدر پاکستان وزیر اعظم کی اجازت سے میں نے پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، میں پاکستان کی جانب سے دنیا بھر میں امن کا پیغام لیکر گیا،کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے وجود سے ہے ہم نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی آواز اٹھائی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو سمیت پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی ، بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی ہم نے اس کو منہ توڑ جواب دیا،وزیر اعظم اور صدر کی ہدایت پر چار ممالک کا دورہ کیا ، میں ان ممالک میں پاکستان کا پیغام لیکر گیا ۔
پاکستان نے جنگ میں بتایا بھارت کو دردناک شکست سے دو چار کیا، بھارت جنگ میں پاکستان سے جیت نہ سکا ، بھارت یہ جنگ سفارتی سطح پر ہار گیا ، پوری دنیا میں پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بھارت کا بیانیہ ہار گیا ۔
کشمیر کا مسلہ ہمارے لئے ہمیشہ سے اہم رہا ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر کے معاملے پر رکھی تھی، قائد ایوان نے بھی کمشیر پر اپنا موقف پیش کیا , بے نظیر کہتی تھی جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا.
جب پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز گرائے تھے تو بھارت مان ہی نہیں رہا تھا , لیکن ایک ماہ بعد بھارت خود مان گیا ان کے جہاز گرائے گئے , ہم نے سفارتی سطح پر ہر جگہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا, کشمیر اب بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں رہا بین الاقوامی معاملہ ہوگیا , اب تو امریکی صدر بھی کہتا ہےکشمیر مسئلہ حل کیا جائے ، مودی نے سندھو پر تاریخی حملہ کیا ، دھمکی دی کہ ہم پاکستان کا پانی روکیں گے۔