ویب ڈیسک: پنجاب میں میٹرک کے طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے تصدیقی عمل شروع کردیا گیا، 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اہل ہوں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ای بائیک اسکیم کے لیے درخواست دینے والے نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کا ریکارڈ متعلقہ اسکول سربراہان کو بھجوا دیا ہے اور فوری تصدیق کی ہدایت کی ہے۔
اسکول سربراہان کو طلبہ کے ڈیٹا کی 24 گھنٹے میں تصدیق کرکے رپورٹ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صرف تصدیق شدہ ریکارڈ کی بنیاد پر اہل اور مستحق طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب بھر سے لاکھوں طلبہ پہلے ہی اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔