کراچی کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں، تحقیقات کا حکم

کراچی کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں، تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ پی اے سی نے گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

گلستان سرمست اسکیم میں 32 ہزار سے زائد الاٹیز سے ساڑھے 8 ارب روپے وصول، 16 سال بعد بھی قبضہ نہیں, پی اے سی نے محکمہ بلدیات کی ایڈیشنل سیکریٹری مس افشاں کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا.

پی اے سی نے گلستان سرمست اسکیم پر خرچ رقوم، بینک اسٹیٹمنٹس اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کرلیں, ایچ ڈی اے کا دعویٰ، ساڑھے 8 ارب میں سے 4 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے,  چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کا سوال، باقی ساڑھے 4 ارب روپے کہاں گئے؟

 ایچ ڈی اے حکام کے مطابق گلستان سرمست اسکیم 2009 میں شروع ہوئی، 2013 میں مکمل ہونی تھی، اسکیم کے 24 میں سے صرف 5 سیکٹرز میں 80 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

پی اے سی اجلاس میں گلستان سرمست اسکیم میں بجلی، گیس، پانی اور سڑکوں کی عدم فراہمی پر تشویش اظہار کیا گیا،  2019 میں فیز فور کا اعلان، 8 سال گزرنے کے باوجود قرعہ اندازی نہ ہوسکی۔

رکن پی اے سی قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ ایچ ڈی اے کام نہیں کرسکتا تو اسکیم کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دیا جائے،چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحقیقات میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو سخت کارروائی ہوگی۔ 

Watch Live Public News