پاکستان اور قطرکی انسداد منشیات آپریشن میں ایک اور تاریخی کامیابی

پاکستان اور قطرکی انسداد منشیات آپریشن میں ایک اور تاریخی کامیابی
کیپشن: پاکستان اور قطرکی انسداد منشیات آپریشن میں ایک اور تاریخی کامیابی

ویب ڈیسک: پاکستان قطرمشترکہ آپریشن میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4.48 کلوگرام کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطری حکام کےاشتراک سے مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پرکامیاب آپریشن انجام دیا۔ 

اے این ایف نے پاکستانی خاتون مسافر کو ایئرپورٹ پر روکا جو شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد سفر کر رہی تھی۔ خاتون کے ہاتھ میں موجود ٹرالی بیگ کی مکمل تلاشی کے دوران 4.48 کلوگرام کوکین برآمدکی گئی۔ ملزمہ کی جانب سے منشیات کو مہارت کیساتھ ٹرالی بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ 

دورانِ تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کا ہینڈلر جو مطلوبہ وصول کنندہ سے بھی منسلک تھا ایئرپورٹ پرہی موجود ہے۔ اطلاع پر اے این ایف نے فوری فالو اپ کارروائی کرتے ملزم کو اس کی گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

یہ مشترکہ کارروائی پاکستان اور قطر کے درمیان بہتر انٹیلی جنس شیئرنگ اور مؤثر عملی تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔

Watch Live Public News