واٹس ایپ ویب ورژن پر لاگ ان کیلئے 'لنک ود فون نمبر' کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے
08:48 PM, 9 Jul, 2023
لاہور: (ویب ڈیسک)ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرتے ہیں تو واٹس ایپ کے ویب ورژن پر لاگ ان ہونے کیلئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم واٹس ایپ اب اس طریقہ کار کو بدلنے جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے ،جس سے صارفین واٹس ایپ ویب پر کیو آر کوڈ اسکین کیے بغیر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں کچھ صارفین کو دیا گیا ہے مگر آنے والے دنوں میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔