واٹس ایپ ویب ورژن پر لاگ ان کیلئے 'لنک ود فون نمبر' کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

واٹس ایپ ویب ورژن پر لاگ ان کیلئے 'لنک ود فون نمبر' کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے
لاہور: (ویب ڈیسک)ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرتے ہیں تو واٹس ایپ کے ویب ورژن پر لاگ ان ہونے کیلئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم واٹس ایپ اب اس طریقہ کار کو بدلنے جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے ،جس سے صارفین واٹس ایپ ویب پر کیو آر کوڈ اسکین کیے بغیر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں کچھ صارفین کو دیا گیا ہے مگر آنے والے دنوں میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کیسے استعمال کریں؟ اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پہلے براؤزر پر واٹس ایپ ویب کو اوپن کرنا ہوگا،پھر دائیں جانب کیو آر کوڈ موجود ہوگا جبکہ بائیں جانب نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن ہوگا۔اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اپنا فون نمبر درج کرنا ہوگا۔فون نمبر درج کرنے پر آپ کو 8 ہندسوں کا کوڈ لکھا آئے گا جسے آپ واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کریں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔