(ویب ڈیسک ) فوربز ایڈوائزرنے کراچی کو سب سے زیادہ ذاتی سکیورٹی رسک والا شہربھی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 7 اہم نکات کی بنیاد پر 60 عالمی شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔جرائم، ذاتی حفاظت، صحت، بنیادی ڈھانچہ، قدرتی آفات، ڈیجیٹل سکیورٹی کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
وینزویلا کے شہر کراکس کو دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ۔جبکہ کراچی کا دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔میانمار کے شہرینگون کا تیسرا نمبر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2023 میں سفری حفاظت کے بدترین شہروں میں کراچی کو دوسرا درجہ دیا تھا۔
فوربز ایڈوائزر نے سنگاپورکو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ٹوکیو کا دوسرا اور ٹورنٹو کا تیسرا نمبر ہے۔