(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں انکے حوالے باتیں کی جو مناسب نہیں تھی۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشن علی رضا سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں انکے حوالے باتیں کی جو مناسب نہیں تھی۔میں غصہ میں تھا کیونکہ میں پولیس ریمانڈ میں تھا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے بعد میں پتہ چلا کے علی رضا سید ہے۔ مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے جو علی رضا اور انکے خاندان کی کیلئے دکھ کا باعث بنے۔
شیر افضل مروت نے اپنے رویہ پر معزرت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔