پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، اہم کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر

پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، اہم کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر
کیپشن: Paris Olympics
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ سامنے آگیا۔

عراقی جوڈوکا سجاد سہن کو  مثبت ڈوپ ٹیسٹ  آنے پر پیرس اولمپکس سے معطل کردیا گیا ہے،سجاد کا منگل کو ہونے والا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عراقی ایتھلیٹ کے نمونے میں میتھن ڈائنن اور بولڈینن پایا گیا ہے،سجاد سہن کو جوڈو کے 81 کلوگرام کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ میں 205 ممالک کے 10 ہزار 714 ایتھلیٹس شریک ہیں۔

Watch Live Public News