پیرس اولمپکس؛بھارتی ریسلر وطن پہنچتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی

پیرس اولمپکس؛بھارتی ریسلر وطن پہنچتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی
کیپشن: Indian female wrestler Vinesh Phogat
سورس: Instagram

ویب ڈیسک(محمدساجد) پیرس اولمپکس 2024 میں ’اوور ‘ ویٹ کی وجہ سے ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے والی  بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ وطن واپس پہنچی گئیں، سوشل میڈیا پر ان کے استقبال کی ویڈیوز بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی سابق پہلوان ونیش پھوگٹ ہفتے کے روز نئی دہلی پہنچی، ونیش 17 اگست بروز ہفتہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، ہزاروں لوگ ان کے استقبال کے لیے باہر جمع تھے، ونیش کے اہل خانہ بشمول اس کی والدہ پہلوان کی آمد سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ ونیش پھوگٹ کا وزن پیرس اولمپکس میں ریسلنگ کے مقابلے کے آغاز سے پہلے 50 کلوگرام سے کم تھا لیکن مقابلے کا آغاز ہونے کے بعد صرف ایک دن میں ہی ان کا وزن 52.7 کلوگرام تک بڑھ گیا تھا۔ 


 
 
 

Watch Live Public News