امریکا نےبھارت میں موجود اپنے شہریوں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

امریکا نےبھارت میں موجود اپنے شہریوں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منی پور اور مقبوضہ کشمیر کو خطرناک قرار دیتے ہوئےسفر پر پابندی عائد  کردی۔

امریکا نےبھارت میں موجود اپنے شہریوں کےلیےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، ٹریول ایڈوائیزری کی رپورٹ کےمطابق انہیں ہدایت کیں کہ وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر،اورملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

مسلح حملوں اورجنسی زیادتی کےخطرات کے باعث امریکی شہریوں کو بھارت جانے سےگریزکرنےکا مشورہ دیا،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نےبھارت کو لیول 4 پر رکھا جس کےتحت بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں۔

رپورٹ کےمطابق جرائم اوردہشتگردی کی وجہ سے بھارت سفرکرنا کسی خطرے سے خالی نہیں،ریاست منی پورمیں نسلی بنیادوں پرجاری خانہ جنگی پرامریکہ نے شدید تشویش کا اظہارکیا، بھارت میں سفرکرنے والےامریکی سرکاری ملازمیں کو منی پور میں سفر کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

اس سےقبل بھی بھارت میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ متعدد غیر معقول واقعات پیش آچکے ہیں۔

مودی کا G-20 اجلاس میں بھارت میں امن اور سیاحت کے فروغ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصلی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے

Watch Live Public News