(ویب ڈیسک ) مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے گلمرگ میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے گلمرگ میں جمعرات کی شام بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں 2 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر حملہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گاندربل میں ہوئے حملے میں ڈاکٹر سمیت 7 غیر کشمیری مزدور ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے تھے۔ گاندربل میں حملہ زیڈ موڑ ٹنل منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر ہوا تھا۔