نئےقانون کا نفاذ،پیدل سڑک پار کرنیوالوں پر بھی جرمانے ہوں گے

نئےقانون کا نفاذ،پیدل سڑک پار کرنیوالوں پر بھی جرمانے ہوں گے
کیپشن: نئےقانون کا نفاذ،پیدل سڑک پار کرنیوالوں پر بھی جرمانے ہوں گے

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ پیدل سڑک پار کرنیوالوں پر بھی جرمانے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیا ٹریفک قانون 29 مارچ 2025 سے نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔ سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد جس میں موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے شامل ہیں کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

امارات الیوم کے مطابق ٹریفک قوانین کی 8 سنگین خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان 8 خلاف ورزیوں میں نشے کے زیر اثر گاڑی چلانا، لائسنس کی معطلی کے باوجود گاڑی چلانا، جائے حادثہ سے فرار، حادثے میں کسی کی موت کا سبب بننا، مختص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرتے ہوئے ٹریفک حادثہ، سیلاب کے دوران وادی میں گاڑی چلانا شامل ہیں۔

 کسی عدالت یا ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کے حکم پر لائسنس کی معطل کیا گیا، ایسی صورت میں گاڑی چلانے پر 3 ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔

 نئے قانون میں ڈرائیونگ کی کم از کم عمر17 سال مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 18 برس تھی۔

نیا قانون 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی حد والی شاہراہوں کو کراس کرنے سے بھی روکتا ہے۔

 مخصوص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرنا خلاف ورزی میں شامل ہے۔ٹریفک حادثہ پیش آنے کی صورت میں واک کرنے والے کو تین ماہ قید اور پانچ سے دس ہزار درہم جرمانے کی سزا کا سامنا ہوگا۔

الکوحل یا کسی نشے کے زیر اثر گاڑی چلانے یا گاڑی چلانے کی کوشش کرنے پر کم ازکم 30 ہزار درہم سے 2 لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید یا دونو میں سے ایک سزا دی جائے گی۔

ہٹ اینڈ رن کیس میں حکام سے عدم تعاون، معلومات چھپانے پر ایک سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ یا دونوں میں سے ایک سزا ہوگی۔

لاپراوہی سے ڈرائیونگ پر کسی کی موت کی صورت میں قید اور کم از کم 50 ہزار درہم جرمانے کا سامنا ہوگا۔

Watch Live Public News