ویب ڈیسک: جنوبی ایشیائی ملک سنگاپور میں سڑک کنارے لگے آم کے درخت یا زمین پر گرے پھل اٹھانے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد ڈیجیٹل کریٹر Priyanka Sinha نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سڑک کنارے آم کے درخت کو دکھایا گیا جو پھلوں سے بھرا ہوا تھا اور کچھ آم زمین پر بھی گرے ہوئے تھے۔
ویڈیو میں انہوں نے واضح کیا کہ سڑک کنارے لگے درخت سے آم توڑنا یا زمین پر پڑے آم اٹھانا سنگاپور میں جرم ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 5 ہزار سنگاپورین ڈالر، یعنی تقریباً 10 لاکھ 94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ قانون اس لیے بنایا گیا ہے کیونکہ سڑک یا کسی بھی پبلک مقام پر لگے پھل دار درخت حکومت کی ملکیت ہیں، اس لیے کسی کو بھی وہاں سے پھل توڑنے یا اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔