ناجائزتعلقات: خاتون سمیت 4 افراد کو سرعام کوڑوں کی سزا

ناجائزتعلقات: خاتون سمیت 4 افراد کو سرعام کوڑوں کی سزا
کیپشن: ناجائزتعلقات: خاتون سمیت 4 افراد کو سرعام کوڑوں کی سزا

ویب ڈیسک: افغانستان کے طالبان حکام نے کہا ہے کہ منگل کو ایک خاتون سمیت چار افراد کو سرِ عام کوڑے مارے گئے ہیں۔

طالبان کے عدالتی حکام کے مطابق ان افراد کو "ناجائز تعلقات" اور "گھر سے بھاگنے" جیسے جرائم پر سرِ عام کوڑے مارے گئے۔

اقوامِ متحدہ نے طالبان دورِ حکومت میں افغان شہریوں کو دی جانے والی اس طرح کی سزا کی مذمت کی ہے۔

طالبان حکومت کی سپریم کورٹ نے منگل کو حالیہ سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزائیں ننگر ہار صوبے میں دی گئیں۔ عدالت کے مطابق چاروں "مجرموں" کو مقامی عدالت کی جانب سے الگ الگ 39 کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس سے قبل طالبان کی اعلیٰ عدالت نے بتایا تھا کہ افغانستان میں جرم سمجھے جانے والے زنا اور ہم جنس پرستی جیسے جرائم پر پروان اور فریاب صوبوں میں ایک خاتون سمیت پانچ افغان باشندوں کو سرِ عام 39، 39 کوڑے مارے گئے تھے۔

عدالت نے کہا تھا کہ ان افراد کو چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزائیں بھی سنائی گئی تھیں۔

Watch Live Public News