ویب ڈیسک:لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی گاڑی میں سوار سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ آوروں کی شناخت کے لئے نادرا کو ہدایت جاری کی اور ساتھ ہی کہا کہ ان افراد کی نیشنلٹی کیسنل کی جائیگی پاسپورٹ بلاک کیا جائیگا۔
اب اس حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے نادرا نے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی نشاندہی کر دی ہے ،جس میں سعدیہ نامی خاتون اور اسکا شوہر فہیم سر فہرست ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے ،جبکہ دیگر حملہ آوروں میں شایان علی، صدف شایان علی اور اسکی ماں عائشہ شامل ہیں۔