چیف جسٹس  کی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل، جسٹس منصور چیئرمین مقرر

چیف جسٹس  کی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل، جسٹس منصور چیئرمین مقرر

(ویب ڈیسک )   چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی  نے  سپریم کورٹ آف پاکستان  کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیرمین مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق   جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

نوٹیفکیشن  کی کاپی تمام متعلقہ افسر کو بھجوادی گئی۔

Watch Live Public News