غیراخلاقی ویڈیوز لیک؛ ٹک ٹاکر مناہل ملک نے معافی مانگ لی

غیراخلاقی ویڈیوز لیک؛ ٹک ٹاکر مناہل ملک نے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔

تفصیلات کےمطابق مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔ انہوں نے تعاون کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شکوہ کیا کہ یہ دنیا جینے نہیں دیتی، دنیا بہت ظالم ہے اور امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو دوبارہ کبھی اپنا چہرہ نہ دکھاؤں۔

مناہل ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ آخری بار مداحوں سے مخاطب ہے، انہوں نے کبھی اس طرح بات نہیں کی۔ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ وہ تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، لوگوں کے رویوں نے انہیں توڑ دیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو تجویز دی کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور غلطیاں کرنے پر معافیاں مانگیں اور معاف بھی کردیا کریں، اس زندگی کا کچھ پتا نہیں۔ مناہل ملک نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے، پتا نہیں کب کیا ہوجائے، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے۔

Watch Live Public News