ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا پی ٹی آئی کل اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں کہ وہ ظلم اور عوام کی مرضی سے انکار کے خلاف ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں،عمران خان آج عزم اور آزادی کا نشان ہیں ۔