مذاکرات، رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبر دیدی

مذاکرات، رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبر دیدی

ویب ڈیسک:وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج کے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات یا پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی ہے،پی ٹی آئی کا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطہ بحال نہیں ہوا ہے۔ مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے لے کر جانے کی بات بھی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔ 

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی نے کہا بانی سے رہنمائی حاصل کرنی ہے مزید وقت چاہیے، سلمان اکرم راجا اور علی امین گنڈاپور نےاجلاس میں بات کی اور مثبت باتیں کیں، آج کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کا انداز بہت مثبت تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کےلیے کوئی شرط نہیں رکھی، ہم جب اپوزیشن میں تھے تب بھی مذاکرات کی پیشکش کی تھی، ہم نے پی ٹی آئی کی کمیٹی سے بغیر کسی شرط کے بات چیت کی ہے، پی ٹی آئی مطالبات لکھ کر دے گی تو جواب بھی ہم بلیک اینڈ وائٹ میں دیں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر ہم سوال کریں گے کہ حکومت سے یہ مطالبہ کیسے بنتا ہے؟، اسٹیبلشمنٹ نے نہ ہمیں مذاکرات کرنے کا کہا اور مذاکرات سے روکا بھی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 24 نومبر سے پہلے رابطے تھے، 25 اور 26 نومبر کی درمیانی رات بھی بات ہوئی، کسی نے ان کو نہیں کہا تھا کہ 15 دن میں رہائی ہوجائے گی ، یہ بات غلط تھی۔

Watch Live Public News