امریکی حکام کو نیواورلینز حملہ آور  کی حیران کرنے والی ویڈیوز  مل  گئیں

امریکی حکام کو نیواورلینز حملہ آور  کی حیران کرنے والی ویڈیوز  مل  گئیں

(ویب ڈیسک )  امریکی شہر نیواورلینز   میں بدھ کے روز ہونے والے حملے کے کئی گھنٹے بعد بھی ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا حملہ آور شمس الدین جبار کے ساتھ دیگر افراد بھی شریک تھے یا نہیں۔

البتہ تحقیقات کرنے والے حکام کو حملہ آور کی کئی وڈیوز ملی ہیں جو حملے کے منصوبے پر عمل سے پہلے ریکارڈ کی گئیں۔

شمس الدین نے ان ریکارڈنگوں میں خود کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے خاندان والوں کو اکٹھا کرنے اور قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ یہ بات دو با خبر عہدے داران نے بتائی۔

امریکی فوج میں جنگی تمغہ حاصل کرنے والے سابق فوجی شمس الدین نے یہ بھی بتایا کہ اس نے کس طرح اپنے منصوبوں کو تبدیل کیا۔

امریکی نیوز چینل CNN کے مطابق ایک وڈیو ریکارڈنگ میں اس نے داعش تنظیم میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ ساتھ ان وجوہات پر بھی روشنی ڈالی جن کے باعث وہ اس دہشت گرد تنظیم سے جڑنے پر مجبور ہوا۔

انھوں نے جیورجیا یونیورسٹی سے 2015 اور 2017 کے درمیان کمپیوٹر انفارمیشن سسٹمز میں ڈگری حاصل کی تھی۔

اس پروفائل کے مطابق وہ ریئل سٹیٹ کاروبار سے بھی منسلک رہے تاہم ان کا لائسنس 2021 میں معطل ہو چکا تھا۔ اس کے علاوہ ان کا چوری اور ٹریفک سے جڑا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

Watch Live Public News