چین میں نئے وائرس کی انٹری، قومی ادارہ صحت کا اہم موقف آگیا

چین میں نئے وائرس کی انٹری، قومی ادارہ صحت کا اہم موقف آگیا

ویب ڈیسک: قومی ادارہ صحت کا چین میں نئے وائرس ایچ ایم پی وی پھیلنے کے معاملے پر موقف، قومی ادارہ صحت کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے نئے وائرس کے حوالے سے کوئی ہدایات تا حال جاری نہیں کی گئیں۔

چین کے قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ اور کی ایڈوائزری کے منتظر ہیں، نئے وائرس پھیلنے کے حوالے سے تا حال چین نے بھی تصدیق یا تردیدنہیں کی، چین میں پھیلنے والے وائرس کی خبریں گردش میں ہیں۔

چین میں نئے وائرس کے حوالے سے وزارت صحت بھی متحرک ہے، صورتحال پر غور کے حوالے سے جلد ہی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، این آئی ایچ کاکہنا تھا کہ چین میں پھیلنے والے وائرس پر تا حال چین کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ 

Watch Live Public News