ویب ڈیسک: پاکستان نے انسانی ہمدردی کا جذبہ زندہ رکھا۔ پاک افغان بارڈر پر پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر خیر سگالی دکھائی۔
پاک افغان بارڈر حکام نے بیمار افغان بچے کو والدین سمیت بغیر قانونی دستاویزات پاکستان داخل ہونے کی اجازت دے دی۔
بیمار بچے کی والد نے بتایا کہ بیمار بچے کو علاج معالجے کی غرض سے پاکستان لانا چاہتے تھے لیکن پاسپورٹ نہیں تھے۔ مسلسل ایک ہفتہ انتظار کے بعد بارڈر سکیورٹی حکام نے پاکستان داخل ہونے کی اجازت دے دی۔