دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات، پاکستان کا کونسا علاقہ شامل؟

دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات، پاکستان کا کونسا علاقہ شامل؟

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل ،امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان 2025 میں سیاحت کے لیے ضرور دیکھنے والی جگہوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے پہاڑ انتہائی دلکش ہیں, گلگت بلتستان کا ٹریکنگ کا تجربہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی زیادہ مشکل ہے, 2024 میں سترہ سو سے زائد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے مختلف چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کیے۔

175 کوہ پیماؤں نے دنیا کی سب سے خطرناک چوٹی کے۔ٹو سر کرنے کی کوشش کی, جاپان،ترکیہ،پولینڈ،جنوبی افریقا سمیت دیگر ممالک کے 25سیاحتی مقامات بھی فہرست میں شامل ہے۔

سی این این کی اس فہرست میں گلگت بلتستان کا شامل ہونا پاکستان کے سیاحتی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جو ملکی معیشت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کو 2025 میں سیاحت کے لیے دیکھنے والی جگہوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے پہاڑ انتہائی دلکش ہیں۔

گلگت بلتستان کا ٹریکنگ کا تجربہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

Watch Live Public News