ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ورکرز کو عدالتی ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں آج بھی عدالت نے درجنوں ورکرز کو رہائی کا پروانہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں مزید 40 پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف ، انصر کیانی ، آمنہ علی ، مرزا عاصم بیگ ، مرتضی طوری پیش ہوئے۔