(ویب ڈیسک ) امریکی شہر نیو اورلینز میں دہشتگردی، نامعلوم شخص نےشہریوں پر گاڑی چڑھا دی،افسوسناک واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اورلینز میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ نیو اورلینز کے فرنچ کوارٹر میں بوربن اسٹریٹ پر ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوری
عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے ایک رپورٹر کو بتایا کہ بوربن اسٹریٹ پر ایک گاڑی تیز رفتاری سے ایک ہجوم میں گھس گئی،اس کے بعد ڈرائیور باہر نکلا اور فائرنگ شروع کردی اس کے بعد پولیس نے جوابی فارئرنگ کی۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی لوگ زمین پر پڑے تھے۔
نیو اورلینز پولیس کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ "ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کار لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھ دوڑی ہے۔ زخمیوں کا علم نہیں ہے لیکن ہلاکتوں کی اطلاع ہے"