ٹرمپ ہوٹل لاس ویگاس کے باہرسائبر ٹرک میں دھماکا، ایک ہلاک متعددزخمی

tesla truck blast in lasvegas
کیپشن: tesla truck blast in lasvegas
سورس: google

 ویب  ڈیسک :ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک   دھماکا، ایک شخص ہلاک سات افراد زخمی ہوگئے ۔

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق یکم جنوری کو الیکٹرک کار ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے شیشے کے داخلی دروازے تک پہنچ گئی۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹین لیس سٹیل کا ٹرک ہوٹل کے داخلی دروازے پر کھڑا تھا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد چھوٹے دھماکے ہوئے، جو آتش بازی کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔

ٹیسلا کا سائبر ٹرک اورٹرمپ ہوٹل

شیرف میک مہل نے کہا کہ ’ سائبر ٹرک کے اندر موجو ایک شخص  مارا گیا جبکہ سات افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد ہوٹل کو خالی کروا لیا گیا۔

McMahill نے کہا کہ "اب یہاں ہماری کمیونٹی کے لیے مزید کوئی خطرہ نہیں "لیکن ظاہر ہے، ایک سائبر ٹرک، ٹرمپ ہوٹل - بہت سارے سوالات ہیں جن کا جواب ہمیں آگے بڑھنے کے ساتھ دینا ہے۔"

  حکام نیو اورلینز واقعے سے تعلق تلاش کررہے ہیں ، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حکام اس دھماکے اور بدھ کے روز نیو اورلینز میں ایک حملے کے درمیان ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں ایک ٹرک ہجوم سے ٹکرا گیا تھا، جس میں کم از کم 15 اموات اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اب تک اس حوالے سے رپورٹ کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

ٹرمپ ہوٹل ٹرک دھماکا الگ واقعہ ہے ، ایف بی آئی

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) کے ایجنٹ جیریمی شوارتز نے لاس ویگاس کے دھماکے کو ’ایک الگ واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’ہم نہیں سمجھتے کہ اس واقعے میں کوئی فرد یا افراد مددگار ہیں۔

نیو اورلینز اور لاس ویگاس میں استعمال ہونیوالی گاڑیاں  ایک ہی کمپنی کی ملکیت

قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے تحقیقات کے بارے میں بتایا کہ گاڑی کار کرایہ پر لینے والی کمپنی ٹورو کے ذریعے کرائے پر لی گئی تھی۔ McMahill نے کہا کہ یہ ایک "اتفاق" ہے کہ نیو اورلینز میں ایک ہجوم پر چڑھنے کے لیے استعمال ہونے والا ٹرک بھی ٹورو کے ذریعے کرائے پر لیا گیا تھا، اور حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سی این این نے کمپنی سے رابطہ کیا ہے۔

ٹیسلا ٹرک کا دھماکے سے براہ راست کوئی واسطہ نہیں ، ایلون مسک

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اس دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دھماکہ بہت بڑی مقدار میں آتش گیر مواد یا بم کی وجہ سے ہوا، جو کرائے کے سائبر ٹرک کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا۔‘

اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’گاڑی سے اس کا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ ٹیسلا کی پوری سینیئر ٹیم‘ اس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے، ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔‘

مہمانوں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح، ایرک ٹرمپ

ٹرمپ تنظیم کے ایگزیکٹو نائب صدر ایرک ٹرمپ نے بھی X پر پوسٹ کیا کہ "ہمارے مہمانوں اور عملے کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔"

Watch Live Public News