(ویب ڈیسک )دہشت گردی پر نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایف بی آئی، محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیوں کو بھی کرپٹ اور ناکام قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنی تازہ ترین پوسٹس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کی "اوپن بارڈر پالیسی" کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی قیادت نے امریکہ کو عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بنا دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا "بدترین صدر" قرار دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پوسٹس میں ٹرمپ نے موجودہ ملکی حالات کو "تباہی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی قیادت نے قومی سلامتی اور قیادت کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بائیڈن کی ’اوپن بارڈر پالیسی‘ سے نہ صرف انتہا پسند اسلامی دہشت گردی میں اضافہ ہوگا بلکہ پرتشدد جرائم بھی بڑھیں گے۔
اپنی پوسٹس میں ٹرمپ نے مزید کہا، ’’انہوں نے اور ان کے اتحادیوں نے جو ہمارے انتخابات میں مداخلت کرتے رہے، اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور دیگر اداروں پر بھی شدید اعتراض کرتے ہوئے انہیں ’کرپٹ اور ناکام‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق، یہ ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے سیاسی حملوں میں مصروف رہے۔
ٹرمپ نے کہا، ’’جب قیادت کمزور ہو اور سرحدیں کھلی ہوں، تو یہی انجام ہوتا ہے۔‘‘ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کا انتظامیہ ملک کی کھوئی ہوئی طاقت کو بحال کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا، ’’20 جنوری کو ملاقات ہوگی۔ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں۔‘‘
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو ریاست ہائے متحدہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔