مکیش امبانی کے بیٹے اننت نے دنیا کی نادر ترین گھڑی پہن کر دنیا کو چونکا دیا 

مکیش امبانی کے بیٹے اننت نے دنیا کی نادر ترین گھڑی پہن کر دنیا کو چونکا دیا 

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) خبروں میں رہنے کے عادی ایشیا کے امیر ترین شخص   مکیش امبانی کے بیٹے   اننت امبانی نے دنیا کی نادر ترین گھڑی پہن کردنیا کو چونکا دیا ہے ۔

  اننت امبانی کے پاس دنیا کی مہنگی ترین ایسی گھڑیوں کا ذخیرہ ہے جو شائد کم ہی لوگوں کے پاس ہوگا مگر گذشتہ دنوں انہوں نے رچرڈ ملی کی ڈیزائن کردہ نیلم کے کیس  والیRichard Mille RM 52-04 Skull Blue Sapphire گھڑی پہنی تھی، جس کی قیمت 73  کروڑ  پاکستانی روپے ( 26 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر)تھی۔

 یہ نایاب  گھڑیاں دنیا بھر میں صرف تین عدد بنائی گئی ہیں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے انہیں براہ راست دیکھنے کا شرف حاصل کیا ہے تو آپ خوش قسمت  ہیں۔

  اننت امبانی کے پاس   بڑے سوئس برانڈز جیسے رچرڈ ملی، پیٹیک فلپ، آڈیمارس پیگیٹ، اور بہت سای گھڑیاں موجود ہیں ۔  لیکن یہ سب سے اوپرہے ۔

ایک سوشل میڈیا انسٹا گرام پیج  انڈین ہاورآلوجی ا کے مطابق 

اننت امبانی کی نایاب رچرڈ ملی گھڑی Richard Mille RM 52-04 کو نیلم کے ایک ٹکڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں بحری قزاقوں کی کھوپڑی اور کراس کی ہڈیاں ٹنیو کی شکل میں ہیں۔ کھوپڑی کا پچھلا حصہ، سینٹر پل کے طور پر حرکت  کرتا ہے جبکہ ، نیلم کے کیس بیک کے ذریعے نظر آتا ہے۔ مزید برآں، چار پل جو قزاقوں کے جھنڈے کی "ہڈیوں" کی طرح نظر آتے ہیں وہ   گھڑی کو کیس سے منسلک کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر