محمدساجد: ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں،دھوم دھام سے کی گئی اس شادی پر اتنا خرچ کیا گیا اور مکیش امبانی نے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ ہفتے جمعے کو جوڑے نےممبئی میں تین روزہ سے جاری شاندار تقریب کے دوران شادی کی، جس میں اہم شخصیات اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، ایوانکا ٹرمپ، مارک زکربرگ، بل گیٹس اور بھوٹان کے شاہی خاندان کے ارکان شامل تھے، شادی سے پہلے’پری ویڈنگ‘ ایونٹس کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوکارہ ریحانہ، کیٹی پیری، اور جسٹن بیبر نےپرفارمنس کی۔
’The Guardian‘ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر خرچہ تقریباً 600 ملین ڈالر آیا جس میں شادی کی پہلی تقریبات سے لے کر پاپ اسٹارز کی پرفارمنس کی ادائیگی شامل ہے، فوربز کے مطابق اننت کے والد مکیش امبانی 123 بلین ڈالر کے مالک ہیں اور یہ شادی پر آئی لاگت صرف ایک حصہ ہے۔
اس لاگت میں جوڑے کی شادی سے پہلے کی تقریبات شامل ہیں جو گجرات میں امبانی اسٹیٹ میں منعقد کی گئی تھی، جہاں انہوں نے شادی کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، فوربس کے مطابق معروف گلوکارہ ریحانہ کو 6 ملین ڈالر ادا کیے گئے،نائیجیرین گلوکار ریما نے ایک گانے کا 25 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔
’The Guardian‘ کے مطابق پیری نے کینز باش میں پرفارم کیا، اور دیگر فنکاروں میں اینڈریا بوسیلی، بیک اسٹریٹ بوائز اور پٹ بل شامل تھے۔ آؤٹ لیٹ نے اندازہ لگایا کہ ان پارٹیوں پر 150 ملین ڈالر لاگت آئی،کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے کیلئے 45 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا، جسٹن بیبر کو ایک اندازے کے مطابق 10 ملین ڈالر پرفارم کرنے کے لیے ٹیپ بھی دی گئی۔
دی گارڈین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اننت امبانی کی شادی پر خرچہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی سے زیادہ آیا ہے، ایشا امبانی کی شادی 2018 میں آنند پیرامل سے ہوئی اور شادی پر تقریباً 100 ملین ڈالر لاگت آئی تھی۔